لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور پولیس جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے جرائم پیشہ افرادکے خلاف سرگرم ہے رواں سال ٹریول آئی سافٹ ویئر کی مددسے2کروڑ53لاکھ سے زائد افرادکی چیکنگ کی گئی ہے۔ترجمان لاہور پولیس کے مطابق ہوٹل آئی سافٹ ویئر کے ذریعے12لاکھ12ہزارسے زائد مسافروں کو چیک کیا گیا ہیپولیس سافٹ وئیرز کی مدد سے 1166 اشتہاری مجرمان اور352عدالتی مفرور گرفتار کئے گئے ہیں دوران چیکنگ 2690 افراد کے خلاف مختلف مقدمات میں کریمینل ریکارڈٹریس ہواہے ہوٹل و بس اڈہ انتظامیہ سے مسافروں کا ریکارڈ پولیس سافٹ وئیرزمیں باقاعدگی سے درج کروایا جائے۔سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کے مطابق مسافروں میں گھل مل کرسفر کرنے والے مطلوب مجرمان کی نقل و حرکت پرکڑی نظر رکھی جائیجدید ٹیکنالوجی اور ہومن انٹیلی جنس کے استعمال سے جرائم پیشہ افراد کو قانون کے شکنجے میں لایا جارہاہیجدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے ایک محفوظ معاشرے کا قیام یقینی بنایا جا رہا ہے