میں خود بھی کینسر جیسے موذی مرض کا شکار ہوا، اندازہ ہے کہ وسائل سے محروم افرادکے لیے کینسرکا علاج کتنا مشکل ہے:وزیراعظم

دکھی انسانیٹ کی خدمت سب سے بڑی نیکی:شہباز شریف
 شاندار ادارے کا افتتاح کرنا میرے لیے اعزاز ہے،کینسر ہسپتال سے علاج کے لیے دیگر شہروں کا رخ کرنے والوں کو مقامی سطح پر بہترین طبی سہولتیں میسر آئیں گی: شہباز شریف کا جدید کینسر ہسپتال، میڈیکل کالج کے افتتاح پر خطاب
مظفر آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے مظفر آباد میں جدید کینسر ہسپتال اور میڈیکل کالج کا افتتاح کردیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے اس موقع پر افتتاحی تقریب سے خطاب بھی کیا، انہوں نے بتایا کہ وہ خود بھی کینسر جیسے موذی مرض کا شکار ہوئے، اندازہ ہے کہ وسائل سے محروم افرادکے لیے کینسرکا علاج کتنا مشکل ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ شاندار اداریکا افتتاح کرنا اْن کے لیے اعزاز ہے،کینسر اسپتال سے علاج کے لیے دیگر شہروں کا رخ کرنے والوں کو مقامی سطح پر بہترین طبی سہولتیں میسر آئیں گی۔ انہوں نے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت سے بڑھ کر کچھ نہیں ہے۔