بھارتی بورڈ کی پاکستانی کھلاڑیوں کے خلاف آئی سی سی میں شکایت، تنازع نیا رخ اختیار کر گیا

بھارتی بورڈ کی پاکستانی کھلاڑیوں کے خلاف آئی سی سی میں شکایت، تنازع نیا رخ اختیار کر گیا

ویب ڈیسک: بھارت اور پاکستان کے درمیان کرکٹ کا میدان ایک بار پھر تنازعات کی لپیٹ میں ہے۔

 بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے پاکستانی کھلاڑیوں صاحبزادہ فرحان اور حارث رؤف کی حرکات کو اشتعال انگیز قرار دیتے ہوئے ان کے خلاف آئی سی سی میں باضابطہ شکایت درج کرا دی ہے۔

بھارتی موقف
بھارتی بورڈ کا دعویٰ ہے کہ میچ کے دوران فرحان نے جشن مناتے وقت بیٹ کو بندوق کی مانند استعمال کیا جبکہ حارث رؤف نے مبینہ طور پر ہاتھ کے اشارے سے بھارتی فوج اور ماضی کی جنگی ناکامیوں کا مذاق اڑایا۔

پاکستان کا ردعمل
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ان الزامات کو بھارتی دوہرے معیار قرار دیا ہے اور یاد دلایا ہے کہ حالیہ ستمبر میں بھارتی بلے باز سوریا کمار یادیو نے پاکستان کے خلاف جیت کو بھارتی فوجی کارروائی سے جوڑا تھا، جو کھیل کے قوانین کے خلاف تھا اور اس پر پاکستان نے باقاعدہ شکایت بھی کی تھی۔

ماہرین اور عوامی رائے
ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت کھیل کو کھیل کے بجائے اکثر سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال کرتا ہے۔ سوشل میڈیا پر بھی پاکستانی صارفین نے بی سی سی آئی کے اقدام کو بھارتی عدم برداشت اور شکست کے خوف سے تعبیر کیا ہے۔ ان کے مطابق حارث اور فرحان کے اشارے بھارتی جارحیت اور ماضی کی ناکامیوں کی یاد دہانی تھے، جسے بھارت ہضم نہیں کر پا رہا۔