ویب ڈیسک: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز مثبت رجحان کے ساتھ ہوا اور ہنڈریڈ انڈیکس میں نمایاں تیزی ریکارڈ کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بدھ کو مارکیٹ میں اعتماد بحال ہوتے ہی انڈیکس میں 779 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا، جس کے بعد ہنڈریڈ انڈیکس 158,236 کی سابقہ سطح سے بڑھ کر 159,015 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔کاروباری ماہرین کے مطابق حکومت کی معاشی پالیسیوں میں استحکام اور عالمی منڈی میں مثبت اشاروں نے سرمایہ کاروں کے اعتماد کو بڑھایا ہے۔ تیزی کے اس رجحان کے بعد مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کی سرگرمیوں میں مزید اضافہ متوقع ہے۔مارکیٹ کے تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر یہی رجحان برقرار رہا تو رواں ہفتے کے اختتام تک ہنڈریڈ انڈیکس نئی بلند ترین سطح چھو سکتا ہے۔