پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ریکوری، ہنڈریڈ انڈیکس 227 پوائنٹس بڑھ کر 1 لاکھ 69 ہزار کی سطح پر بحال

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ریکوری، ہنڈریڈ انڈیکس 227 پوائنٹس بڑھ کر 1 لاکھ 69 ہزار کی سطح پر بحال

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آغاز پر مندی کے بعد ریکوری ریکارڈ کی گئی۔ ابتدائی کاروبار کے دوران ہنڈریڈ انڈیکس میں شدید اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا، تاہم بعد ازاں سرمایہ کاروں کی جانب سے خریداری میں دلچسپی بڑھنے سے مارکیٹ نے مثبت رخ اختیار کر لیا۔

ابتدائی سیشن میں انڈیکس 1 لاکھ 67 ہزار 245 پوائنٹس کی نچلی سطح تک گر گیا تھا، تاہم بعد ازاں ریکوری کے نتیجے میں 227 پوائنٹس کے اضافے سے 1 لاکھ 69 ہزار 217 پوائنٹس کی سطح پر واپس آگیا۔

ماہرین کے مطابق، حالیہ معاشی اشاریوں میں بہتری اور عالمی سرمایہ کاروں کے اعتماد کی بحالی کے باعث مارکیٹ میں بہتری کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ سرمایہ کاروں کی توجہ توانائی، بینکنگ اور فرٹیلائزر سیکٹرز کے شیئرز پر مرکوز رہی۔

مارکیٹ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ آئندہ دنوں میں سیاسی اور معاشی استحکام کی صورتحال اسٹاک مارکیٹ کی سمت متعین کرے گی۔