انٹربینک میں ڈالر سستا، پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، ہنڈریڈ انڈیکس میں 603 پوائنٹس کا اضافہ

انٹربینک میں ڈالر سستا، پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، ہنڈریڈ انڈیکس میں 603 پوائنٹس کا اضافہ

انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کی قدر میں بہتری ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر تیزی دیکھی گئی۔
کاروباری سیشن کے دوران انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 2 پیسے کی کمی ہوئی، جس کے بعد ڈالر 276.97 روپے سے کم ہوکر 276.95 روپے پر ٹریڈ کرنے لگا۔دوسری جانب پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بھی کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان دیکھنے میں آیا۔ ہنڈریڈ انڈیکس میں 603 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 65 ہزار 782 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔کاروباری حلقوں کی توجہ روپے کی قدر میں اتار چڑھاؤ اور اسٹاک مارکیٹ کی آئندہ سمت پر مرکوز ہے۔ تاہم کاروبار کے دوران مارکیٹ کی صورتحال میں تبدیلی ممکن ہے۔