پراپرٹی ٹیکس پر 5 فیصد رعایت کا وقت ختم ہونے میں 7 دن باقی

 شہریوں کی بڑی تعداد اب تک سہولت سے فائدہ  اٹھا نے میں ناکام رہی
لاہور میں 8 لاکھ پراپرٹی یونٹس میں سے 57 فیصد کو چالان بھجوائے جا سکے
لاہور( آئی این)  پنجاب بھر میں پراپرٹی ٹیکس پر جاری 5 فیصد رعایت کی مدت ختم ہونے میں صرف 7 دن رہ گئے ہیں مگر شہریوں کی بڑی تعداد اب تک اس سہولت سے فائدہ نہیں اٹھا سکی۔ ایکسائز حکام کے مطابق ایکسائز ملازمین کی سستی کے باعث 40 فیصد سے زائد ٹیکس دہندگان کو اب تک چالان ہی موصول نہیں ہو سکے۔ لاہور میں ساڑھے 8 لاکھ پراپرٹی یونٹس میں سے صرف 57 فیصد کو چالان بھجوائے جا سکے ہیں۔ حکام کے مطابق صوبے بھر میں تقریبا 25 لاکھ پراپرٹی مالکان سے ٹیکس وصول کیا جا رہا ہے