لندن (آئی این پی )برطانوی حکومت برطانیہ پہنچنے کے چند دن بعد ہی 14سالہ لڑکی اور ایک خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزام میں ایک سال کے لئے جیل بھیجے جانے والے ایتھوپیا کے رہائشی کباتو کی ملک بدری کیلئے متحرک ہو گئی۔برطانوی میڈیا کے مطابق ایتھوپیا کا ایک شہری چھوٹی کشتی کے ذریعے غیر قانونی طریقے سے برطانیہ میں داخل ہوا تھا جسے عدالت سے پانچ مختلف جرائم کا مرتکب قرا دے کر سزا سنائی گئی جن میں خواتین پر جنسی حملوں کا الزام بھی شامل تھا