حالیہ مظاہروں میںگرفتار افراد کے امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ روابط

 تہران(آئی این پی)ایرانی میڈیا نے  ملک بھر میں حالیہ مظاہروں کے دوران گرفتاریوں سے متعلق کہا ہے کہ حکام کی جانب سے ان حکومت مخالف مظاہروں کو فسادات قرار دیا جا رہا ہے اور گرفتار افراد پر یہ الزام لگایا جا رہا ہے کہ ان کے امریکا اور اسرائیل کے ساتھ روابط کے بارے میں معلومات حاصل ہوئی ہیں