ٹیکنیکل سپورٹ ، سیکیورٹی اپ ڈیٹس،فیچر اپ گریڈز دستیاب نہیں ہوں گے
واشنگٹن (آئی این پی )مائیکروسافٹ نے ونڈوز 10 آپریٹنگ سسٹم کو مکمل طور پر ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مائیکروسافٹ اعلان کیا ہے کہ 14 اکتوبر 2025 کو ونڈوز 10 آپریٹنگ سسٹم کے لئے سپورٹ کو مکمل طور پر ختم کردیا جائے گا۔مائیکروسافٹ نے کہا کہ 14 اکتوبر 2025 کے بعد سے ونڈوز 10 استعمال کرنے والے صارفین کو نہ صرف ٹیکنیکل سپورٹ بلکہ سیکیورٹی اپ ڈیٹس اور فیچر اپ گریڈز بھی دستیاب نہیں ہوں گے۔دوسری جانب ماہرین نے کہا ہے کہ مائیکروسافٹ کے اس اقدام کے بعد پرانے سسٹمز میں وائرس اور میل ویئر کے خطرات بڑھ جائیں گے