ٹرمپ کے دعوے کی تردید، دوران حمل پیراسیٹامول کا استعمال محفوظ

ڈبلیو ایچ او،اور یورپی یونین نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی وارننگ کو مسترد کردیا 
 حمل  میں پیراسیٹامول کے استعمال اور آٹزم کے درمیان کوئی تعلق نہیں پایا گیا
جنیوا(آئی این پی )عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او )اور یورپی یونین نے حمل کے دوران پیراسیٹامول کے استعمال کو محفوظ قرار دیا   اور اس حوالے سے امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اس وارننگ کو مسترد کردیا ہے جس میں انہوں نے اس عام دردکش دوا کو آٹزم سے جوڑا تھا۔ غیرملکی  خبر رساں ادارے   کے  مطابق ڈبلیو ایچ او نے کہا کہ اس تعلق کے شواہد غیر مستقل ہیں اور نتیجہ اخذ کرنے میں احتیاط کی ضرورت ہے۔ٹرمپ نے آٹزم کو بچپن میں ویکسین کے استعمال اور حاملہ خواتین کے ٹائلینول (پیراسیٹامول ) کھانے سے منسلک کیا تھا۔ ؁’ٌ۴ یورپی میڈیسنز ایجنسی (ای ایم اے)نے کہا  ۲, کہ کوئی نیا ثبوت موجود نہیں جس کی بنیاد پر یورپی خطے میں حمل کے دوران پیراسیٹامول کے استعمال سے متعلق موجودہ سفارشات میں تبدیلی کی ضرورت ہو۔ای ایم اے کے مطابق دستیاب شواہد نے حمل کے دوران پیراسیٹامول کے استعمال اور آٹزم کے درمیان کوئی تعلق نہیں پایا، پیراسیٹامول حمل کے دوران ضرورت پڑنے پر کم سے کم  موئر خوراک اور کم از کم مدت  کیلئے  استعمال کی جا سکتی ہے