پنجاب میں مانع حمل ادویات کا استعمال بڑھ گیا

2017میں شرح 34.4تھی ،2024میں شرح 40.1تک جاپہنچی
لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب میں مانع حمل ادویات کا استعمال بڑھ گیا جبکہ شرح پیدائش میں معمولی کمی ہوئی ہے۔بیورو آف شماریات پنجاب نے قابل اعتماد ادارے کی سروے رپورٹ جاری کردی جس کے تحت پنجاب میں مانع حمل ادویات کا استعمال 2017 میں 34.4 فیصد تھا جو 2024میں بڑھ کر 40.1 فیصد ہو گیا اور فیملی پلاننگ کی مانگ 52.2 فیصد سے بڑھ کر 56.8 فیصد ہو گئی۔ پنجاب میں کل اوسط شرح پیدائش 2017 میں 3.7 بچے تھی جو کم ہو کر 2024 میں 3.5 ہوئی ہیجبکہ 15تا49 سال عمر کی خواتین میں نوعمر بچوں کی پیدائش کی شرح 40 سے کم ہو کر 33 ہوگئی ہے۔پنجاب میں خاندانی منصوبہ بندی کے حوالے سے مثبت رجحان دیکھاگیا۔