نیویارک(آئی این پی ) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کے موقع پر نیویارک میں عالمی ترقیاتی اقدام (GDI) کے اعلی سطح کے اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس کی صدارت چین کے وزیراعظم لی چیانگ نے کی ۔اِس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے چینی وزیراعظم کے ساتھ ملاقات اور غیر رسمی گفتگو بھی کی جب کہ اجلاس میں شریک اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سے بھی تبادلہ خیال کیا۔