لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور ہائی کورٹ کے مستعفی ہونے والے جج شاہد جمیل تحریک تحفظ آئین پاکستان میں شامل ہوگئے۔اسلام آباد میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس (ر) شاہد جمیل نے کہا کہ مجھے خوشی ہے آئین کی سپرمیسی کیلئے کام کرنے والی تحریک کا حصہ بن رہا ہوں، اس تحریک میں شامل ہونے کا مقصد آئین کی سپرمیسی ہے۔