وزارتِ داخلہ نے چیف کمشنر ‘ آئی جی اسلام آباد‘ ایڈیشنل چیف سیکرٹریو ں کو مراسلے جاری کردیئے
اسلام آباد (آئی این پی )وزارتِ داخلہ نے سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ ججز کو سیکیورٹی دینے کے احکامات جاری کر دیے، ہر ریٹائرڈ جج کو 3 پولیس اہلکار 24 گھنٹے سکیورٹی کے لیے دیئے جائیں گے۔ وزارتِ داخلہ نے چیف کمشنر اور آئی جی اسلام آباد کے ساتھ چاروں صوبے کے ایڈیشنل چیف سیکریٹری ہوم ڈیپارٹمنٹ اور آئی جیز کو مراسلے جاری کر دیئے ۔رجسٹرار سپریم کورٹ نے 5 ستمبر کو ریٹائرڈ ججز اور ان کی بیوائوں کو تاحیات سکیورٹی فراہمی کے لیے خط لکھا تھا،17 ستمبر کو دوسرے مراسلے میں رجسٹرار سپریم کورٹ نے ججز کی بیوائوں کو سکیورٹی دینے کی ہدایات واپس لے لی تھیں۔