اسلا م آباد (آئی این پی )سپریم کورٹ کے آئینی بینچ انتظامی کمیٹی نے آئندہ عدالتی ہفتے کا ججز روسٹر جاری کر دیا۔آئندہ ہفتے جسٹس امین الدین کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بینچ مقدمات کی سماعت کرے گا، آئینی بینچ میں جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس محمد علی مظہر شامل ہیں۔ جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس مسرت ہلالی بھی آئینی بینچ کا حصہ ہوں گی جبکہ جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس نعیم افغان آئندہ ہفتے عدالتی بینچ کا حصہ نہیں ہوں گے۔