سنی اتحاد کونسل کے 5 سابق چیئرمینوں نے سرکاری گاڑیاں اور عملہ واپس نہ کیا

اسلام آباد (آن لائن)  سنی اتحاد کونسل کے پانچ قائمہ کمیٹیوں کے سابق چیئرمینوں کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ انہوں نے استعفیٰ دینے کے باوجود سرکاری مراعات واپس نہیں کیں اور تاحال سرکاری گاڑیاں اور عملہ استعمال کر رہے ہیں۔قومی اسمبلی کے ذرائع کے مطابق سنی اتحاد کونسل کے آٹھ چیئرمینوں میں سے صرف تین نے گاڑیاں اور اسٹاف واپس کیا ہے، جن میں پبلک اکائونٹس کمیٹی کے سابق چیئرمین جنید اکبر، چیف وہپ عامر ڈوگر اور رائے حسن نواز شامل ہیں۔