گلگت بلتستان کی عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا سوست ڈرائی پورٹ پرٹیکس کا مسئلہ حل کیا جائے:اویس لغاری
اسلام آباد(آئی ا ین پی)وفاقی وزیرتوانائی اویس لغاری نے کہا ہے وزیراعظم نے گلگت بلتستان کی سیاسی قیادت کی سفارشات منظور کر لیں۔وفاقی دارالحکومت میں وزیراعلی گلگت بلتستان کے ساتھ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا گلگت بلتستان کی سیاسی قیادت کا مشکورہوں۔ان کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کی سیاسی قیادت کی جانب سیسفارشات پیش کی گئی، کمیٹی نیڈیڑھ ماہ میں سفارشات تیارکیں ،وزیراعظم کا مشکورہوں انہوں نیسفارشات کی منظوری دی ہے۔وزیر توانائی نے کہا گلگت بلتستان کی عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا کہ سوست ڈرائی پورٹ پرٹیکس کا مسئلہ حل کیا جائے، وزیراعظم شہبازشریف گلگت بلتستان کے عوام کے لیے اقدامات کر رہے ہیں