محمود اچکزئی بنیادی حقوق کی حفاظت کا فریضہ سر انجام دینگے‘ شاہ محمود قریشی

نو مئی کے مقدمات میں کوٹ لکھپت میں قید پی ٹی آئی رہنمائوںکی قائد حزب اختلاف مقرر ہونے پر محمود اچکزئی کو مبارکباد
لاہور( آئی این پی) 9مئی کے مقدمات میں قید پاکستان تحریک انصاف کے رہنمائوں شاہ محمود قریشی، اعجاز احمد چوہدری، ڈاکٹر یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ اور میاں محمود الرشید نے محمود خان اچکزئی کو قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف مقرر ہونے پر مبارکباد کا پیغام بھجوایا ہے ۔ کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی رہنمائوںنے بذریعہ کونسل رانا مدثر عمر ایڈووکیٹ کی وساطت سے خط میں مبارکباد کا پیغام پہنچایا ۔ پی ٹی آئی رہنمائوں نے توقع ظاہر کی ہے کہ محمود خان اچکزئی اپنی فہم و فراست کو بروئے کار لاتے ہوئے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی رہنمائی میں جمہوریت و آئین کی اصل شکل میں بحالی ، قانون کی حکمرانی بحال کرائیں گے