ویب ڈیسک: تھائی لینڈ کی سابقہ ملکہ سری کٹ 93 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔
سابقہ ملکہ سری کٹ، موجودہ بادشاہ کی والدہ تھیں، اور وہ دو ہزار انیس سے خون میں انفیکشن اور دیگر بیماریوں کے سبب اسپتال میں زیر علاج تھیں۔عالمی میڈیا کے مطابق، ملکہ سری کٹ اپنی شوہری بادشاہ بھومی بون ادیولیادیت کے ساتھ سات دہائیوں تک ملک کی سماجی اور ثقافتی زندگی میں اہم کردار ادا کرتی رہیں۔ وہ اپنی خوبصورتی، نفاست، اور فیشن کے ذوق کے باعث بین الاقوامی سطح پر ’اسٹائل آئیکون‘ کے طور پر جانی جاتی تھیں۔
ان کی خدمات میں تھائی ریشم کی صنعت کو فروغ دینا اور مقامی دستکاریوں کے احیاء کو مرکزی اہمیت حاصل ہے۔ 2012 میں فالج کے سبب وہ عوامی سرگرمیوں سے کنارہ کش ہو گئی تھیں۔ملکہ کے انتقال پر تھائی شاہی خاندان اور درباری عملے کے لیے ایک سالہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔ وزیرِاعظم انوتن چرن ویرکُل نے اس موقع پر آسیان سمٹ میں شرکت کا دورہ منسوخ کر دیا ہے، جبکہ کابینہ شاہی تدفین کے انتظامات پر غور کرے گی۔