شہر ی تشویش میں مبتلا ، تعلیمی اداروں میں قبل از وقت چھٹیوں کے امکانات بڑھ گئے
لاہور(آئی این پی )پنجاب کے مختلف شہروں میں بڑھتی ہوئی اسموگ نے ایک بار پھر شہریوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا، جس کے بعد تعلیمی اداروں میں قبل از وقت چھٹیوں کے امکانات بڑھ گئے ۔محکمہ موسمیات نے خطرناک حد تک بڑھتی آلودگی پر الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ دنوں میں فضائی معیار مزید خراب ہو سکتا ہے