بلوچستان میں 16دسمبر سے اڑھائی ماہ کیلئے سرکاری و نجی سکول بند رہیں گے
لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کیلئے سمری وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو ارسال کردی گئی۔محکمہ سکول ایجوکیشن نے 23 دسمبرسے 10جنوری تک چھٹیوں کی سمری تیار کی ہے۔بلوچستان کے سرد علاقوں میں 16دسمبر سے اڑھائی ماہ کیلئے سرکاری و نجی سکول بند رہیں گے۔خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں موسم سرما کی تعطیلات 22دسمبر سے 31دسمبر تک جبکہ پہاڑی علاقوں میں 22دسمبر سے 29فروری تک ہوں گی۔ وفاقی حکومت نے 25دسمبر کو یوم قائداعظم اور26نومبر کو مسیحی ملازمین کیلئے کرسمس کے بعد کی عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔