بانی پی ٹی آئی سے مشاورت وزیراعلی کا آئینی اور قانونی حق ، بیرسٹر سیف

 عدالتوں پر حملے اور عدالتی احکامات کی خلاف ورزی شریف خاندان کی عادت ہے 
پشاور (آئی این پی )پی ٹی آئی کے رہنما بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے مشاورت وزیراعلی کا آئینی اور قانونی حق ہے۔اپنے ایک  بیان میں  بیرسٹرسیف نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام نے بانی پی ٹی آئی کو مینڈیٹ دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ  عدالتی حکم کے باوجود منتخب وزیراعلی کو ملاقات سے روکا جا رہا ہے، عدالتی احکامات کو روندنا ملک میں لاقانونیت کو فروغ دے رہا ہے۔بیرسٹرسیف نے کہا کہ وزیراعلی سہیل آفریدی نے پنجاب حکومت کو ملاقات کیلئے باقاعدہ خط بھی لکھا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ عدالتوں پر حملے اور عدالتی احکامات کی خلاف ورزی شریف خاندان کی عادت ہے۔