وہ دن دور نہیں جب بانی پی ٹی آئی کیخلاف جعلی مقدمات ختم ہوں گے:بیرسٹر محمد علی سیف

  پشاور(آئی این پی )مشیرِ اطلاعات خیبر پختونخوا  بیرسٹر محمد علی سیف نے کہاہے  وہ دن دور نہیں جب بانی پی ٹی آئی کے خلاف جعلی مقدمات ختم ہوں گے۔اپنے ایک بیان میں انہوں کہا کہ پنجاب میں بانی  پی ٹی آئی پر 99 اور اسلام آباد میں 74 ایف آئی آرز درج ہیں۔بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ یہ مقدمات بانء پی ٹی آئی کی گرفتاری کے بعد درج کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بانی  پی ٹی آئی تمام جعلی مقدمات کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں۔