وفاقی حکومت سمجھتی ہے ٹی ایل پی دہشت گردی میں ملوث ہے، حکومت کے پاس ٹھوس وجوہات موجود ہیں ٹی ایل پی کے تانے بانے دہشتگردی سے ملتے ہیں:نوٹیفکیشن
انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت پابندی کیلئے سپریم کورٹ سے فیصلہ درکار نہیں ہوتا‘ ٹی ایل پی پرپابندی آرٹیکل 17کے تحت نہیں لگائی گئی:ذرائع وزار ت داخلہ
اسلام آباد(آئی این پی )وزارت داخلہ نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو کالعدم جماعت قرار دیتے ہوئے فرسٹ شیڈول کی فہرست میں شامل اور پابندی لگانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے وفاقی حکومت سمجھتی ہے ٹی ایل پی دہشت گردی میں ملوث ہے، وزارت داخلہ نے انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت ٹی ایل پی کو کالعدم قرار دیا ہے۔وزارت داخلہ کے نوٹیفکیشن کے بعد ٹی ایل پی کو اب کالعدم جماعت قرار دے دیا گیا ہے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے وفاقی حکومت کے پاس ٹھوس وجوہات موجود ہیں ٹی ایل پی کے تانے بانے دہشتگردی سے ملتے ہیں‘دریں اثناء ٹی ایل پی)پرپابندی کیلئے سپریم کورٹ میں ریفرنس دائر نہ کرنیکافیصلہ کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق ذرائع وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت پابندی کے لیے سپریم کورٹ سے فیصلہ درکار نہیں ہوتا۔ذرائع کے مطابق ٹی ایل پی پرپابندی انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت لگائی گئی ہے نہ کہ آرٹیکل 17کے تحت لگائی