ٹی ایل پر پابندی،سپریم کورٹ میں ریفرنس دائر کرنیکا فیصلہ

 سپریم کورٹ سے ریفرنس کی منظوری پر الیکشن کمیشن ٹی ایل پی کو ڈی نوٹیفائی ،پابندی لگادے گا
15 دنوں میں پابندی کا ریفرنس سپریم کورٹ میں فائل کیا جائیگا، پابندی کاحتمی فیصلہ عدالت کریگی
اسلام آباد(نیٹ نیوز)تحریک لبیک پاکستان پر پابندی کا معاملہ وزارت قانون کو بھجوایا جائیگا، پابندی سے متعلق عدالت میں باقاعدہ ریفرنس دائر کیا جائے گا۔ذرائع نے بتایا کہ وزارت قانون تحریک لبیک پاکستان پر پابندی سے متعلق باقاعدہ ریفرنس سپریم کورٹ میں دائرکریگی، سپریم کورٹ سے ریفرنس کی منظوری پر الیکشن کمیشن ٹی ایل پی کو ڈی نوٹیفائی کریگا۔ریفرنس کی منظوری پر الیکشن کمیشن ٹی ایل پی پرپابندی لگادے گی، 15 دنوں میں پابندی کا ریفرنس سپریم کورٹ میں فائل کیا جائیگا۔ذرائع نے ٹی ایل پی پر پابندی کے حوالے سے مزید بتایا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان تحریک لبیک پاکستان پرپابندی کاحتمی فیصلہ کریگی۔