جسٹس سردار اعجاز اسحاق کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر

محمد حسن معاویہ نے علی چنگیز سندھو ایڈووکیٹ کی جانب سے ریفرنس دائر کیا ‘عدالتی کارروائی سے روکنے کی استدعا
اسلام آباد(آن لائن)جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کر دیا گیا۔ سپریم جوڈیشل کونسل میں محمد حسن معاویہ کی جانب سے علی چنگیز سندھو ایڈووکیٹ کی جانب سے ریفرنس دائر کیا گیا ہے۔ریفرنس میں جسٹس اعجاز اسحاق  کو عدالتی کارروائی سے روکنے اور نوکری سے برخاست کرنے کی استدعا کی گئی ہے،