ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی میں 0.64 فیصد کمی ریکارڈ

 13 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ‘ 15 اشیاء سستی ہوگئیں:ادارہ شماریات کی رپورٹ
اسلام آبا( آن لائن )وفاقی ادارہ شماریات  نے ملک میں مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ  جاری کر دی ہے۔ ادارے کے مطابق ہفتہ وار بنیادوں پر  مہنگائی میں 0.64 فیصد کمی  ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد ملک میں مہنگائی کی مجموعی سالانہ شرح 4 فیصد  ہو گئی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایک ہفتے کے دوران 13 اشیاء￿  ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ 15 اشیاء￿  سستی اور 23 کی قیمتوں میں استحکام  رہا۔ مہنگی ہونے والی اشیاء￿  میں لہسن 1.86 فیصد، کوکنگ آئل 1.54 فیصد، انڈے 0.81 فیصد، گھی 0.40 فیصد، کیلا، آٹا، ایل پی جی اور سگریٹس شامل ہیں۔دوسری جانب، کئی اشیاء￿  میں قیمتوں میں کمی  دیکھی گئی۔ رپورٹ کے مطابق  ٹماٹر 30.11 فیصد، پیاز 12.41 فیصد، آلو 6.92 فیصد، چکن 4.46 فیصد اور چینی 3.31 فیصد سستی ہوئی ۔ اس کے علاوہ دال چنا، دال مسور، ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتوں میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔