پاکستان کی بہادر فورسز اور عوام دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پْرعزم اور متحد ہیں:صدر مملکت
اسلام آباد (آن لائن) صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے ہنگو میں بھارت کی پشت پناہی یافتہ فتنہ خوارج کے دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔صدرِ مملکت نے کہا دہشت گرد ملک کے امن و استحکام کے دشمن ہیں ، ان کی بزدلانہ کارروائیاں ناقابلِ برداشت ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کی بہادر فورسز اور عوام دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پْرعزم اور متحد ہیں۔صدر آصف علی زرداری نے شہید ایس پی آپریشن اسد زبیر اور شہید پولیس اہلکاروں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ قوم اپنے بہادر سپاہیوں کی قربانیوں پر فخر کرتی ہے ۔