راولپنڈی( مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کو راولپنڈی میں سونے کا خصوصی تاج پہنایا گیا۔ جیولری ایسوسی ایشن کی جانب سے وزیراعلیٰ کو یہ تاج پیش کیا گیا۔ واضح رہے کہ مریم نواز شریف راولپنڈی پہنچیں تو کارکنوں اور شہریوں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا اور اس موقع پر انہیں سونے کا خصوصی تاج پہنایا گیا۔