2 بہنوں سمیت 3 افراد کے قاتل کی خودکشی

 جاوید اقبال تہرے قتل کے بعد گوگیرہ اوکاڑہ میں روپوش تھا،زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کرلی
لاہور( کرائم رپورٹر)گارڈن ٹائون لاہور میں دو بہنوں سمیت تین افراد کے قاتل کی مبینہ خودکشی،پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے مبینہ طور پر زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کی ہے۔ملزم جاوید اقبال تہرے قتل کے بعد گوگیرہ اوکاڑہ میں روپوش تھا، ملزم زہریلی گولیاں کھا کر تھانہ گوگیرہ گیا، حالت غیر ہونے پر ملزم کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس نے دم توڑ دیا۔پولیس نے لاش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ڈیڈ ہائوس منتقل کردی، ملزم کا مرنے سے قبل ویڈیو بیان جیو نیوز نے حاصل کرلیا۔ویڈیو بیان میں ملزم نے زہریلی گولیاں کھانے اور 3 افراد کے قتل کا اعتراف کیا تھا۔