باپ نے بجلی کا بل ادا کرنے کے لیے اپنی بیٹیوں کے موبائل فون فروخت کر دیے ‘
آن لائن گیم کھیلنے پر پابندی پر 3 کم عمر بہنوں نے 9 ویں منزل سے کود کر خودکشی کر لی تھی
غازی آباد(آن لائن)بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر غازی آباد میں گزشتہ ہفتے بظاہر والدین کی جانب سے آن لائن گیم کھیلنے پر پابندی لگانے پر 3 کم عمر بہنوں نے عمارت کی 9 ویں منزل سے کود کر خودکشی کر لی تھی لیکن اب تفتیش کے دوران تہلکہ خیز انکشافات سامنے آئے ہیں۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق تفتیش کے دوران خودکشی کرنے والی لڑکیوں کے والد چیتن کمار نے اپنا بیان بار بار بدلا۔چیتن کمار نے پولیس کو اپنے ابتدائی بیان میں بتایا کہ اس نے دوسری شادی اس لیے کی کیونکہ اس کی پہلی بیوی ماں نہیں بن سکتی تھی لیکن اس کے اس بیان اور اس کے بچوں کی عمروں میں تضاد تھا۔پولیس کے مطابق چیتن کمار نے اپنے بیانات کو کئی بار اس لیے بدلا کیونکہ وہ اپنی تیسری شادی کو چھپانا چاہتا تھا۔پولیس نے بتایا کہ چیتن کمار اپنی 3 بیویوں اور 5 بچوں کے ساتھ غازی آباد کے 3 کمروں کے فلیٹ میں رہتا ہے، پہلی بیوی سے اس کی ایک بیٹی اور ایک ذہنی طور پر معذور بیٹا ہے