تہران(مانیٹرنگ ڈیسک)ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے ملک میں آبادی بڑھانے کے لیے نوجوانوں کو جلد شادیاں کرنے اور زیادہ بچے پیدا کرنے کی ترغیب دیتے ہوئے اسے ملکی طاقت اور ترقی کے لیے اہم قرار دے دیا۔ایرانی خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے یہ بات آبادی میں اضافے سے متعلق چوتھی قومی تقریب کے نام اپنے پیغام میں کہی۔انھوں نے کہا کہ کم عمری میں شادیوں کو آسان بنانے، بچوں کی پیدائش کی حوصلہ افزائی، انفرادی صحت بہتر بنانے اور خاندانی اقدار کو فروغ دینے کے لیے جامع اقدامات ضروری ہیں۔ نوجوانوں سمیت معاشرے کے تمام طبقات کو آبادی میں اضافے کی اہمیت سے آگاہ کیا جائے اور خاندانوں کی ضروریات پوری کرنے کے لیے بنیادی سہولتوں کو بہتر بنایا جائے۔ آبادی میں اضافہ دشمنوں کی دھمکیوں اور عزائم کا مقابلہ کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔