معاشی ترقی اور امن، پاکستان نے بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا گلوبل اکنامک گیلپ سروے

 پاکستان نے 2026 کے آغاز پر اقتصادی اور امن کے حوالے سے بہتر کارکردگی دکھائی ،  51 فیصد لوگ آنے والے سال  بارے  پرامید ہیں
امید والے پاکستانیوں کی  شرح بھارت کے 39 فیصد سے کہیں زیادہ ہے، یہ عالمی اوسط 24 فیصد سے بھی نمایاں طور پر بلند ہے:رپورٹ
اسلا م آباد(آئی این پی )گلوبل اکنامک گیلپ سروے کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق پاکستان نے بھارت پر واضح برتری حاصل کرلی۔گلوبل اکنامک گیلپ سروے کے مطابق پاکستان نے 2026 کے آغاز پر اقتصادی اور امن کے حوالے سے بہتر کارکردگی دکھائی ہے، پاکستان بھارت اور عالمی اوسط دونوں سے آگے رہا ہے، گلوبل اکناک گیلپ سروے کو 60 ممالک میں کیا گیا۔گوبل اکنامک گیلپ سروے کے مطابق پاکستان میں 51 فیصد لوگ آنے والے سال کے بارے میں پرامید ہیں، مجموعی طور پر 31 فیصد کا نیٹ مثبت رجحان بنتا ہے، اقتصادی حوالے سے 53 فیصد پاکستانی 2026 کو خوشحالی کا سال سمجھتے ہیں۔گلوبل اکنامک گیلپ سروے کے مطابق پرامید پاکستانیوں کی  شرح بھارت کے 39 فیصد سے کہیں زیادہ ہے، یہ عالمی اوسط 24 فیصد سے بھی نمایاں طور پر بلند ہے، امن کے حوالے سے بھی پاکستان نے بہتر کارکردگی دکھائی ہے۔گلوبل اکنامک گیلپ سروے کے مطابق 52 فیصد پاکستانیوں کو امید ہے کہ دنیا میں امن بڑھے گا، امن کے حوالے سے بھارت میں یہ شرح صرف 26 فیصد ہے، یہ سطح پاکستان میں 1994 کے بعد ریکارڈ کی گئی امیدوں میں سے ایک بلند ترین سطح ہے