نیویارک (آئی این پی )نیویارک ،دہلی کی 2پروازوں کے اسی بوئنگ طیاروں کو فنی خرابی پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی جس کے بعد بیشتر بھارتیوں نے بوئنگ 787 میں پے در پے فنی خرابیوں پر شدید تنقید شروع کردی ۔ غیرملکی میڈیارپورٹس کے مطابق غیر ملکی ائیر لائن کی پرواز یو اے 82نے گذشتہ رات ساڑھے 9 بجے نیویارک سے دہلی کیلئے ٹیک آف کیا تو روانگی کے 50منٹ بعد پائلٹ نے ائیر ٹریفک کنٹرولر کو جنرل ایمرجنسی کا پیغام بھیجا اور طیارے کو واپس نیویارک موڑ لیا گیا۔ عین اسی وقت نئی دہلی سے روانہ ہوئی پرواز یو اے 83 لگ بھگ 16 گھنٹے کا سفر طے کرکے نیویارک کے راستے میں تھی کہ پائلٹ نے ایمرجنسی ڈکلیئر کرتے ہوئے بوئنگ 787 ڈریم لائنر 9 طیارے کو امریکا کے بوسٹن ائیرپورٹ پر لینڈ کرا دیا۔