جانے خوڑ میرہ باچا خیل، تھانہ بڈابیر کے علاقے میں کارروائیاں کی گئیں‘کلاشنکوف‘ دستی بم برآمد
پشاور(آئی این پی ) سی ٹی ڈی کے ایک انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، جبکہ ٹی ٹی پی کمانڈر تاج محمد عرف شینے ساتھیوں سمیت فرار ہوگیا۔کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) خیبر پختونخوا کے مطابق پشاور ریجن کی اہم کارروائی کے دوران جانے خوڑ میرہ باچا خیل، تھانہ بڈابیر کے علاقے میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا گیا۔ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے 3 عدد کلاشنکوف، 2 عدد پستول، ایک عدد دستی بم، 6 عدد میگزین اور متعدد کارتوس برآمد ہوئے۔