محمد ذیشان علی 22 اگست 1986 کو سرگودھا میں پیدا ہوئے‘3 بیٹیوں کے باپ ہیں

اسلام آباد(آن لائن)پاکستانی خلا باز ونگ کمانڈر محمد ذیشان علی کا پروفائل جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق محمد ذیشان علی 22 اگست 1986 کو سرگودھا میں پیدا ہوئے۔محمد ذیشان علی نے ایرو سائنسز، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور وار اسٹڈیز میں تعلیمی قابلیت حاصل کی ہے۔محمد ذیشان علی کا تعلیمی پس منظر ہوا بازی، تکنیکی علوم، اسٹریٹجک اسٹڈیزاورعسکری مہارتوں کا احاطہ کرتا ہے۔محمد ذیشان علی شادی شدہ ہیں اور ان کی تین بیٹیاں ہیں۔محمد ذیشان علی نے ایک سال کی سخت خلائی ٹریننگ کو سات ماہ کے قلیل عرصہ میں پایہِ تکمیل تک پہنچایا۔