شادی تقریب میں ہوائی فائرنگ، متعدد افراد گرفتار

شیخوپورہ (خصوصی رپورٹ)شیخوپورہ کے گاؤں 36چک میں شادی تقریب کے دوران ہوائی فائرنگ سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ تھانہ بھکھی پولیس نے اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر متعدد افراد کو اسلحہ سمیت گرفتا رکرکے مقدمہ درج کر لیا۔ ڈی پی او شیخوپورہ بلا ل ظفر شیخ نے اس واقعہ کا سخت نوٹس لیا اور فرار ہونے والے مزید ملزموں کو گرفتا رکرنے کے احکامات جاری کردئیے۔ڈی پی او کا کہنا تھا کہ شادی کی تقریبات میں ہوائی فائرنگ کسی قیمت پر برداشت نہیں کی جائے گی، شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔