شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ، ملزم اسلحہ سمیت گرفتار

قصور(خصوصی رپورٹ) شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ، ایک ملزم اسلحہ سمیت گرفتار، ساتھی فرار۔ تفصیل کے مطابق پولیس تھانہ الٰہ آباد میں تعینات اے ایس آئی مدثر محبوب کو خفیہ اطلاع ملی کہ کوٹ چراغدین کے رہائشی محمد اکمل امانت عرف شیر علی ڈوگر کی شادی کی تقریب جاری ہے جہاں سرِ عام ہوائی فائرنگ کی جا رہی ہے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس ٹیم نے فوری طور پر موقع پر ریڈ کیا۔موقع پر 3 نامزد اور 4 نامعلوم ملزموں نے پسٹل سے اندھا دھند فائرنگ کر کے خوف و ہراس پھیلا رہے تھے۔ پولیس نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک ملزم شرافت ولد محمد بوٹا کو رنگے ہاتھوں قابو کر لیا۔ ملزم کے قبضے سے ایک عدد 30 بور پسٹل اور گولیاں بر آمد ہوئیں۔