ڈینگی کے وار ، 3افراد جاں بحق

2اموات پرائیویٹ اورایک میوہسپتال میں ہوئی ،لاہور میں 8نئے مریض ،ڈینگی ایکسپرٹ ایڈوائزری گروپ نے تصدیق کی
لاہور (کرائم رپورٹر )لاہور سمیت پنجاب بھر میں ڈینگی کیسز میں اضافہ جاری ہے اورہسپتالوں میں مریض کی آمد بڑھنے لگی ہے ،لاہور میں ڈینگی وائرس سے3افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوگئی ،ڈینگی ایکسپرٹ ایڈوائزری گروپ نے آڈٹ کے بعد اموات کی تصدیق کی،لاہور میں ڈینگی بخار سے 2 اموات پرائیویٹ ہسپتالوں میں ہوئیں جبکہ ایک موت میو ہسپتال میں رپورٹ ہوئی۔ لاہورمیں گزشتہ روز ڈینگی بخار کے 8نئے مریضوں کی تصدیق بھی کی گئی ہے ،علامہ اقبال زون میں 4،نشترزون میں 2جبکہ گلبرگ اور شالامار زون میں ڈینگی کا ایک ایک مریض موجودہے۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ شہریوں کو چاہئے کہ ڈینگی ایس او پیز پر عملدر آمد کریں اور بخار کی صورت میں مستند ڈاکٹر سے رجوع کریں۔