سی سی ڈی کا چھاپہ ،2ملزم گرفتار ،خاتون کو چھیڑنے والے کے نیفے میں گولی چل گئی

لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور کے علاقے نشترکالونی میں سی سی ڈی نے چھاپے مار کر خاتون کو ہراساں کرنیوالے سمیت 2ملزموں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔بتایاگیاہے کہ سی سی ڈی کے چھاپے کے دوران خاتون کو ہراساں کرنیوالے ملزم احمد نے بھاگنے کی کوشش کی ،اسی کشمکش میں اس کے نیفے میں رکھے پستول سے گولی چلی اوروہ زخمی ہوگیا۔ ایک اور چھاپے کے دوران چوری و ڈکیتی کا ملزم قیوم بھاگتے ہوئے گٹر میں گرکر زخمی ہوگیا ،دونوں ملزموں کو گرفتارکرکے علاج کیلئے ہسپتال بھجوا دیاگیا۔