منشیات کی سرعام فروخت نے علاقہ مکینوں کی زندگی اجیرن کری

 مناواں اسلام پارک نزد قائداعظم انٹرچینج داروغہ والا میں منشیات فروخت کی جاری
لاہور (کرائم رپورٹر)مناواں اسلام پارک نزد قائداعظم انٹرچینج داروغہ والا میں منشیات کی سرعام فروخت نے علاقہ مکینوں کی زندگی اجیرن کر دی ہے۔ مقامی رہائشیوں کے مطابق علاقے میں نشے کے عادی افراد کھلے عام گھومتے پھرتے ہیں اور نشے کی حالت میں اکثر راہ چلتی خواتین اور سکول جانے والی بچیوں سے بدتمیزی اور چھیڑ چھاڑ کے واقعات پیش آتے رہتے ہیں۔اہلِ علاقہ متعدد بار مناواں تھانے میں اس صورتحال کے حوالے سے شکایات درج کروا چکے ہیں، تاہم تاحال کسی قسم کی مؤثر کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔ مقامی شہریوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر منشیات کے اس کاروبار کو نہ روکا گیا تو علاقے کے کئی گھر متاثر ہو سکتے ہیں۔رہائشیوں نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران سے پرزور اپیل کی ہے کہ اسلام پارک چونگی اسٹاپ کے اطراف منشیات فروشی میں ملوث عناصر کے خلاف فوری اور سخت کارروائی کی جائے تاکہ نوجوان نسل کو اس لعنت سے محفوظ رکھا جا سکے۔