اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی کی عدالت نے غیر قانونی اسلحہ و شراب برآمدگی کیس میں سابق وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پورکے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھتے ہوئے پولیس کو ہدایت کی ہے کہ علی امین کو گرفتار کرکے عدالت پیش کیاجائے۔گزشتہ روز سماعت کے دوران عدالتی طلبی کے باوجود علی امین گنڈاپور عدالت پیش نہ ہوئے،عدالت نے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھتے ہوئے گنڈا پور کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا،عدالت نے کیس کی سماعت 29 نومبرتک ملتوی کردی۔