علی امین گنڈا پور‘ حماد اظہرکے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری

لاہور میں احتجاج اور پولیس پر تشدد کیس میں  ، سعید سندھو اور شہباز احمد کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کے گئے
لاہور(آئی این پی)5 اکتوبر کو لاہور میں احتجاج اور پولیس تشدد سے متعلق مقدمے میں وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور سمیت پی ٹی آئی کے متعدد رہنمائوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے۔انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں  پانچ اکتوبر کو پی ٹی ائی کے لاہور میں احتجاج اور پولیس  پر تشدد سے متعلق مقدمے کی سماعت ہوئی،  پولیس کی درخواست پر  ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے۔انسداد دہشتگردی عدالت کے ایڈمن جج منظر علی گل نے وارنٹ گرفتاری جاری کیے علی امین گنڈا پور سمیت چار پی ٹی آئی رہنماں کے وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے، پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر، سعید سندھو اور شہباز احمد کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے۔پولیس نے موقف اختیار کیا کہ علی امین گنڈا پور سمیت دیگر  شامل تفتیش نہیں ہو رہے،تھانہ مستی گیٹ پولیس کے مقدمہ درج کررکھا ہے۔