سکول سے بچوں کو ورغلا کر زیادتی کی کوشش، ملزم گرفتار

سکول سے بچوں کو ورغلا کر زیادتی کی کوشش، ملزم گرفتار

رائیونڈ کے علاقے میں پولیس نے کمسن بچیوں کو اسکول سے ورغلا کر ویرانے میں لے جانے اور ان سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

 ملزم 10 سالہ نعیمہ اور 8 سالہ ایمان کو اسکول سے ورغلا کر لے گیا تھا، جہاں اس نے ان سے زیادتی کی کوشش کی۔ ڈولفن ٹیم نے بچیوں کی چیخ و پکار سن کر فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم علی رضا کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا۔ بچیوں کو ریسکیو کرکے ان کے والدین کے حوالے کیا گیا۔ ایس پی ڈولفن اختر نواز کا کہنا ہے کہ خواتین اور بچوں کی ہراسمنٹ کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی جاری رہے گی۔

دوسری جانب، چوہنگ پولیس نے 6 سالہ بچے سے بدفعلی کرنے والے ملزم محمد اسماعیل کو بھی گرفتار کیا ہے۔ پولیس کے مطابق، ملزم نے بچے کو ڈرا دھمکا کر زیادتی کی۔ مقدمہ درج ہونے کے چند گھنٹوں کے اندر، پولیس نے ملزم کو ٹریس کرکے گرفتار کر لیا۔ ایس پی صدر رانا حسین طاہر کا کہنا ہے کہ کم سن بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے ملزمان کو قرار واقعی سزائیں دلوانے کے لیے سخت کارروائی جاری ہے۔