انگلینڈ میں آئندہ برس ریل کے کرائے منجمند کرنے کا فیصلہ

لندن(آ ئی این پی )بر طانوی حکومت نے آئندہ برس کیلئے انگلینڈ میں ریل کے کرائے منجمند کرنے کا اعلان کردیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مارچ 2027 تک  انگلینڈ میں ریگولیٹڈ ریل کے  کرایوں کو منجمند کرنے کا  فیصلہ کیا گیا ہے جس میں سیزن ٹکٹ اور آف پیک ریٹرن شامل ہیں۔ رپورٹس کے مطابق اس فیصلے سے روٹس پر سفر کرنے والوں کی300 پانڈ  تک کی بچت ہوگی۔واضح رہے کہ انگلینڈ میں رواں برس  مارچ 2025 میں ریل کے کرایوں  4.6 فیصد اضافہ کیا گیا تھا۔