لاہور (آئی این پی) لاہور ہائی کورٹ نے سوشل میڈیا پر غیر قانونی جوئے کی تشہیر کے الزام میں گرفتار یوٹیوبر سعد الرحمن المعروف ڈکی بھائی کی عدالت نے دس لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کر دی ہے۔ڈکی بھائی کے کیس کی ضمانت کی درخواست پر سماعت پیر کے روز ہوئی، جس کی سربراہی لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور نے کی، سماعت کے دوران دلائل سننے کے بعد عدالت نے ڈکی بھائی کی ضمانت منظور کی اور انہیں مچلکوں کی شرط پر رہا کرنے کا حکم دیا