یوٹیوبر ڈکی بھائی سمیت دیگر کیخلاف چالان عدالت جمع

ڈکی کی اہلیہ،مینیجر بھی نامزد، جوئے کی پروموشن سے کروڑوں کمائے:متن
چالان میں یوٹیوبر اقرا کنول کے شوہر اریب کو اشتہاری ملزم قرار دیدیا گیا 
لاہور(خصوصی رپورٹ)این سی سی آئی اے نیمعروف یوٹیوبر سعد الرحمن عرف ڈکی بھائی سمیت دیگر کیخلاف آن لائن جوئے کی پروموشن کیس کا چالان ضلع کچہری میں جمع کرادیا۔تفصیلات کے مطابق این سی سی آئی اے نے مقدمے میں 9 گواہوں کی فہرست بھی جمع کرائی، چالان میں ڈکی ،انکی اہلیہ اور مینیجر سبحان کو نامزد کیا گیا ہے، چالان میں یوٹیوبر اقرا کنول کے شوہر اریب کو اشتہاری ملزم قرار دیا گیا ہے۔چالان کے متن میں کہا گیاہے کہ ڈکی نے جسمانی ریمانڈ کے دوران اعتراف کیا وہ جوئے کی پروموشن میں ملوث رہا اوراس نے جوئے پروموشن کے ذریعے کروڑوں روپے کمائے، اس کے 2 بینک اکا ئونٹس میں 21 کروڑ کی رقم پائی گئی، ڈکی کی اہلیہ بھی جوئے کی پروموشن میں ملوث ہے۔