پریڈ کے دوران بڑے حادثے کو جانیں دے کر محفوظ کیا شہادتیں رائیگاں نہیں جائیں گی
کراچی (یواین پی)سابق گورنر سندھ اور میری پہچان پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے پشاور میں ایف سی ہیڈ کوارٹرز پر فتنہ الہندوستان کے خود کش بمباروں کے حملے کو ناکام بنانے پر سیکورٹی فورسز کو سلام تحسین اور جان پر کھیل کر خود کش بمباروں کی اندر داخل ہونے کی کوشش ناکام بنانے کے دوران شہید ہونے والے سیکورٹی اہلکاروں کو سلام عقیدت پیش کیا ہے۔دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت کی پراکسی وار اور افغانستان کو استعمال کرکے پاکستان میں دہشت گردی کی کوششوں پر پوری قوم کو اپنی افواج کے شانہ بشانہ ان تمام منصوبوں کو ناکام بنانے کے لئے متحد ہونا ہوگا