پی ٹی آئی کے سابق سیکرٹری اطلاعات احمد جواد پیکا ایکٹ کے تحت گرفتار

اسلام آباد ( آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق سیکرٹری اطلاعات احمد جواد کو نیشنل سائبر کرائم ایجنسی (این سی سی اے) نے پیکا قانون کے تحت جی تھرٹین اسلام آباد سے گرفتار کر لیا۔ذرائع کے مطابق احمد جواد مسلم لیگ ن کا بھی حصہ رہ چکے ہیں اور ان کے خلاف سائبر قوانین کی خلاف ورزی کے الزامات سامنے آئے ہیں۔ گرفتاری کے بعد احمد جواد کو قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔این سی سی اے نے کہا ہے کہ قانون کے تحت ہر شہری کے خلاف شفاف تحقیقات یقینی بنائی جائیں گی اور مجرمانہ  سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔